Header image

Nawaiwaqt cites Gallup Pakistan’s Flash Poll on Panama Leaks Verdict

0

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) گیلپ سروے میں 55فیصد عوام کی رائے ہے پانامہ لیکس کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں آیا ہے جبکہ 14فیصد کے خیال میں فیصلہ وزیر اعظم کے خلاف آیا ہے۔ گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں ملک بھر سے 13سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ 31 فیصد نے کہا نہ حق میں آیا نہ خلاف۔ اس سوال پر کیا اس فیصلے سے ملک میں بدعنوانی اور کرپشن کم کرنے میں مدد ملے گی 29 فیصد نے ہاں میں جواب دیا 51 فیصد نے کہا کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ 20 فیصد نے نہیں میں جواب دیا اور کہا کہ کرپشن میں اضافہ ہو گا۔ پانامہ کیس کے فیصلے سے قبل آٰپ کا کس پارٹی کو ووٹ دینے کا ارادہ تھا۔ 35 فیصد نے کہا مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کا ارادہ تھا۔ 22 فیصد نے کہا تحریک انصاف، 17فیصد نے پی پی جبکہ 11فیصد نے دیگر جماعتوں کو ووٹ دینے کا ارادہ کیا تھا۔ سروے میں سوال کیا گیا کیا آپ کو سپریم کورٹ کا پانامہ کیس پر فیصلہ پسند آیا جواب میں 36 فیصد افراد نے فیصلے کو پسند کیا 43 فیصد کی رائے تھی کہ ان کو فیصلہ پسند نہیں آیا۔ 21 فیصد نے کہا نہ فیصلہ پسند ہے نہ ہی ناپسند۔ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد آپ کس پارٹی کے نمائندے کو ووٹ دینگے جواب میں 36 فیصد نے مسلم لیگ ن، 25 فیصد نے تحریک انصاف، 16فیصد نے پی پی اور 12فیصد نے دیگر جماعتوں کو ووٹ دینے کا کہا۔

گیلپ سروے

Source: http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2017-04-25/page-1/detail-27

Share.